حیدرآباد: 27؍اکتوبر (عصرحاضر) مولانا احمد عبدالباری سفیان کی اطلاع کے بہ موجب مسجد النور مدرسہ اسلامیہ فیض العلوم باقرباغ سعیدآباد حیدرآباد میں بتاریخ یکم/ربیع الثانی۱۴۴۴ھ م28/اکتوبر 2022ء بروز جمعہ بوقت قبل نماز جمعہ (1:05 تا 1:35 بجے) حضرت مولانا مفتی سبیل احمد صاحب قاسمی مد ظلہ العالی نائب صدرجمعیت العلماءتملناڈ کا نمازِ جمعہ سے قبل خطاب ہوگا۔ مدرسہ اسلامیہ فیض العلوم باقرباغ سعیدآباد حیدرآباد کے جمیع ذمہ داران و اراکین نے آپ حضرات سے شرکت واستفادہ کی خواہش کی ہے۔