مدرسہ عربیہ شمس المکاتب ٹولی چوکی کے زیر اہتمام جلسۂ عام۔ مہمانِ خصوصی مولانا قاری احمد علی فلاحی کا خطاب ہوگا

حیدرآباد: 14؍جون (پریس ریلیز) مولانا محمد سہیل شریف مہتمم مدرسہ عربیہ شمس المکاتب کی اطلاع کے بموجب بتاریخ 15 جون بروز چہارشنبہ 2022 بعد نماز مغرب بمقام gmk garden moti darwaza جلسہ فتنہ ارتداد اور مکاتب دینیہ کی اہمیت منعقد ہے جس میں حضرت مولانا مفتی عبدالقدیر صاحب خطیب مسجد طلحہ احمد کالونی کے علاوہ ملک کے مشہور و معروف عالم دین خطیب لاجواب حضرت مولانا قاری احمد علی فلاحی صاحب مہتمم و شیخ الحدیث مدرسہ فیض سلیمانیہ سورت گجرات کے خصوصی خطابات ہوں گے۔ ان شاءاللہ۔ اس جلسے کی صدارت حضرت مولانا سید مصباح الدین صاحب حسامی دامت برکاتہم صدر دینی تعلیمی بورڈ گریٹر حیدرآباد فرمائیں گے۔ خواتین کے لیے پردے کا نظم بھی رہے گا۔ انشاء اللہ اس موقع پر مدرسہ ہٰذا کے طلبہ وطالبات کا تعلیمی مظاہرہ بھی ہوگا۔ نماز عشاء جلسہ کے اختتام پر ادا کی جائیگی۔ مزید تفصیلات کے لیے ربط کریں7893028751

Exit mobile version