فلسطینی وزارت صحت کے اعلان کے مطابق الجزیرہ ٹی وی کی خاتون رپورٹر شیرین ابو عاقلہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے کے بعد چل بسیں۔
اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں جنین پناہ گزین کیمپ پر دھاوا بول کر ایک گھر کا محاصرہ کر لیا تھا۔ اس دوران میں مسلح افراد کے ساتھ شدید جھڑپیں ہوئیں۔ جھڑپوں میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ کا نشانہ بن کر دو صحافی شدید زخمی ہو گئے۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق الجزیرہ ٹی وی کی خاتون صحافی شیرین ابو عاقلہ کے براہ راست سر میں گولی لگی۔ مرد صحافی علی السمودی بھی کمر میں گولی لگنے سے زخمی ہو گئے۔
اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس کے اہل کاروں نے جنین میں شدید فائرنگ کے جواب میں گولی چلائی۔ اسرائیلی فوج کے مطابق اس بات کا بھی امکان ہے کہ دونوں صحافی فلسطینی مسلح افراد کی گولی کا نشانہ بنے۔
فسلطینی صدر محمود عباس نے الجزیرہ ٹی وی کی خاتون رپورٹر کی موت کا مکمل ذمے دار اسرائیلی فوج کو ٹھہرایا ہے۔
اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے الجزیرہ ٹی وی کی معروف خاتون رپورٹر جاں بحق
ADVERTISEMENT