کے ٹی آر نے این ڈی ٹی وی کو ان فالو کردیا‘ اب تک کی بہتر خدمات پر اظہارِ تشکر

حیدرآباد30 نومبر(عصرحاضر) تلنگانہ کے وزیرانفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعہ مطلع کیا ہے کہ انہوں نے این ڈی ٹی وی کو اَن فالو کردیا ہے۔سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئیٹر پر سرگرم تارک راماراو نے اس خصوص میں ٹوئیٹ کرتے ہوئے یہ اطلاع دی ہے۔ساتھ ہی انہوں نے این ڈی ٹی وی کی جانب سے تاحال کئے گئے بہتر کام پر اس کا شکریہ بھی اداکیا۔

تارک راماراو نے اس سلسلہ میں ایک خبر کو ٹیگ کرتے ہوئے یہ اعلان کیا جس میں کہاگیا ہے کہ این ڈی ٹی وی میں اڈانی گروپ کی جانب سے بڑی حصہ داری حاصل کرنے کے بعد پرانوئے رائے اور ان کی بیوی رادھیکارائے نے بورڈ آف ڈائرکٹرس آرآرپی آرہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹیڈکا عہدہ چھوڑدیا ہے۔تارک راما راو کا یہ ٹوئیٹ ان دونوں کے عہدہ چھوڑنے کے بعد سامنے آیا ہے۔پرانوئے رائے اور ان کی بیوی کے عہدے چھوڑنے کے بعد فوری اثر کے ساتھ سُدھپتا بھٹاچاریہ، سنجے پوگالیا اور سینتھل سنیا کو بورڈ آف ڈائرکٹرس بنایاگیا ہے۔آر آر پی آر ہولڈنگس کا کہنا ہے کہ اس نے اپنی 99.5حصہ داری اڈانی گروپ کی ملکیت والے وشواپردھان کمرشیل کو منتقل کردی ہے۔اس طرح این ڈی ٹی وی کو اڈانی گروپ نے حاصل کرلیا ہے۔

Exit mobile version