سعودی عرب: ریاض پولیس کے ہاتھوں نبوت کا جھوٹا دعویدار گرفتار

سعودی عرب کے ریاض میں نبوت کے جھوٹا دعوی کرنے والے ایک شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ سبق ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ شخص کو ٹوئٹر پر شیئر ہونے والی ویڈیو کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا ہے۔ بڑے پیمانے پر شیئر ہونے والی ویڈیو میں مذکورہ شخص نے نبوت کا دعوی کیا اور سیکیورٹی اہلکاروں کو برا بھلا کہتا رہا۔ ریاض پولیس نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدہ شخص نے متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچایا اور راہ گیروں کو اسلحہ کے زور پر ڈرایا ہے‘۔ پولیس نے کہا ہے کہ ’جب اسے گرفتار کیا گیا تو اس وقت وہ غیر طبعی حالت میں تھا‘۔ ’مذکورہ شخص سے تفتیش جاری ہے جبکہ ضابطے کی کارروائی کے بعد اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا جائے گا‘۔

Exit mobile version