کریم نگر: 7؍مارچ (محمد عبد الحمید قاسمی) مسجد حفیظ مدرسہ اشرف العلوم کریم نگر میں جمعیۃ الحفاظ کریم نگر کے زیر نگرانی منبر ومحراب فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام زیر 6/مارچ 2020 بروز جمعہ بعد نماز مغرب بمقام صدارت حضرت مولانا مفتی محمد اعتماد الحق صاحب قاسمی دامت برکاتہم امام وخطیب مدینہ مسجد وصدر جمعیۃ علماء کریم نگر زیر نگرانی محترم جناب حافظ احمد منقبت شاہ خان صاحب دامت برکاتہم صدر جمعیۃ الحفاظ وصدر قاضی کریم نگر اجلاس برائے علماء وحفاظ کرام وائمہ حضرات و ذمہ داران مساجد کمیٹی بعنوان "موجودہ حالات اور ہماری ذمہ داریاں منعقد کیا گیا، مفتی محمد صادق حسین صاحب قاسمی نے نظامت کے فرائض انجام دئے، قرأت و نعت کے بعد مفتی محمد غیاث محی الدین دامت برکاتہم ناظم مدرسہ عربیہ حفظ القرآن کریم نگر نے ممبر ومحراب فاؤنڈیشن کا تعارف اور مقاصد بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ امام اپنی ذمہ داری کا احساس پیدا کرے اور اپنی ذمہ داری کو سمجھے اس کے بعد مہمان خصوصی حضرت مولانا غیاث احمد رشادی صاحب دامت برکاتہم صدر صفا بیت المال انڈیا نے پر جوش، پر مغز، پر اثر انداز میں اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا کہ موجودہ دور کے تقاضوں کو سمجھتے ہوئے مذھبی، مسلکی اختلافات کو بالائے طاق رکھیں، اپنے خود ساختہ اصول اور طریقوں کو چھوڑ کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کو اسوہ بناکر اپنی ذمہ داری کو پورا کیجئے، امام کے لئے گھر کے بجائے مسجد کشش کی جگہ ہو، امام اور صدر و انتظامی کمیٹی کی ذمہ داری صرف مسجد آنے والے مخصوص افراد تک ہی محدود نہیں بلکہ بستی اور محلہ کے بوڑھے، نوجوان، عورتیں، بچے اور ہر فرد کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے، خوشی اور غمی میں شریک ہونا مسلم اور غیر مسلموں کی عیادت کرنا، نو جوانوں کو قریب کرنا، غیر مسلموں کی ھدایت کے لئے دعا کرنا، امام اپنے خطبات کے ذریعہ امت میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا نہ کرے بلکہ امت کو جوڈ نےاور تسلی، حوصلہ اور ہمت کی بات کریں، مسجد اسلام اور مسلمانوں کا روحانی مرکز ہے اس سے بہت سے کام انجام دئیے جاسکتے ہیں ضرورت مندوں کی ایک فہرست تیار کی جائے اور مہینہ میں ایک جمعہ محلہ کے ضرورت مندوں،بیماروں،بیواؤں، یتیموں کے علاوہ دیگر رفاہی خدمات میں خرچ کی جائےنیز محلہ میں ہر شعبہ کے تحت ماہر افراد سے بستی کے کمزور اور غرباء طبقہ کے لئے ان کا وقت اور ان کی خدمات حاصل کی جائیں، بعدازاں صدر محترم مفتی محمد اعتماد الحق صاحب قاسمی مد ظلہ العالی نے مختصر، جامع اور فکر انگیز خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ کمیٹی کے احباب کا نماز کے علاوہ دیگر چیزوں میں امام نہ ماننا زیادتی ہے، امام کو ہر امور میں امام مانا جائے، امام عملی نمونہ کے ساتھ اپنی ذمہ داری ادا کرے، منصب نبوت کے دائرہ کار کو وسیع تر کریں، اسلامی حدود کا خیال کرتے ہوئے غیر مسلموں کے دکھ درد میں شریک ہوں، بڑوں سے اپنے تعلق کومضبوط کریں- صدر محترم نے اپنے خطاب کے آخر میں فرمایا کہ حالات کا آنا اور جانا بھی اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے مگر اسباب کے درجہ میں ہمیں محنت بھی کرنا ہے اس کے بعد حافظ محمد وسیم الدین صاحب معتمد جمعیۃ الحفاظ کریم نگر نے علماء، حفاظ، ائمہ، خطباء و صدور و ذمہ داران مساجد کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر مفتی محمد یونس القاسمی،مولانا محمد عمر فاروق صاحب قاسمی،مولانا محمد آصف الدین صاحب حسامی مولانا خواجہ فرقان علی صاحب قاسمی، مولانا محمد مبشر صاحب مفتاحی،حافظ محمد معظم حسین صاحب، حافظ محمد صادق علی صاحب، حافظ محمد رضوان صاحب حافظ محمد مدثر الرحمن صاحب و دیگر موجود تھے۔ صدر محترم مفتی محمد اعتماد الحق صاحب قاسمی کی دعا پر اجلاس کا اختتام عمل میں آیا۔