چنچولی: 22؍دسمبر (حافظ محمد اسمعیل) مفتی عبد الاحد کی اطلاع کے بموجب بتاریخ:5/جماد الاولی1442ھ م21/ڈسمبر 2020ء بروز پیر مدرسہ عربیہ تعلیم القرآن تعلقہ چنچولی ضلع گلبرگہ میں جمعیۃ علماء کی شاخ کا قیام عمل میں لایا گیا۔ اس سلسلہ میں جمعیۃ علماء ضلع گلبرگہ کے اراکین و ذمہ دار علماء کا مؤقر وفد حضرت مولانا حافظ شریف صاحب مظہری کی سرپرستی میں چنچولی پہنچا اس وفد میں مولانا عبد الوحید صاحب مفتاحی، مولانا غوث الدین صاحب قاسمی، مولانا شفیق صاحب، مولانا نذیر احمد رشادی‘ مولانا رفیق قاسمی، مولانا صادق بن آدم، مولانا جاوید پٹیل اشاعتی اور دیگر علماء کرام شامل تھے۔اس موقع پر تعلقہ چنچولی کے تمام علماء حفاظ وائمہ مساجد اور شہر کے بعض سیاسی و ملی قائدین نے شرکت کی۔ جلسہ کا آغاز حافظ صادق صاحب کی قرأت کلام پاک سے ہوا ضلع کے ذمہ دار علماء نے مختصر وقت میں جمعیۃ علماء ہند کی تاریخ اس کے اغراض ومقاصد اور اسکی بے نظیر خدمات پر روشنی ڈالی۔ اور آخر میں مولانا حافظ شریف صاحب مظہری نے جمعیۃ کے اصول و ضوابط اور اس سے منسلک ہوکر کام کرنے کے طریقۂ کار کو سمجھایا۔ اجلاس میں حاضر علماء کرام و عمائدین کی متفقہ رائے سے دستورِ جمعیۃ کے اصول وضوابط کی روشنی میں 21 افراد پر مشتمل باڈی کی تشکیل عمل میں آئی۔ صدر و اراکین اور دیگر عہدوں کا انتخاب عمل میں آیا،جس کی تفصیل یہ ہے کہ حافظ وقاری مولانا اسحاق انصاری صاحب کو جمعیۃ علماء شاخ چنچولی کا صدر نامزد کیا گیا جبکہ حافظ عبد الصمد صاحب جنرل سیکریٹری منتخب ہوئے۔ نائب صدور محمد حسان پٹیل، حاجی ابراہیم صاحب، معاون سیکریٹری مفتی قمر الدین رحمانی،اور مفتی عبد الاحد قاسمی، خازن حافظ محمد ابراہیم صاحب حافظ اسماعیل پولکپلی، اور مجلسِ منتظمہ میں حافظ سید اسماعیل صاحب، حافظ عبداللطیف صاحب‘ حافظ صادق صاحب، مولانا محمد نعمان پٹیل صاحب‘ حافظ عبد الرحمن پٹیل، جناب عبد الباسط‘ عبد الرؤف سیٹھ، کے ایم باری، عبدالستار اسماعیل عرف نھنے بھائی حاجی اسماعیل جناب لیاقت ،خالد حسین کےکے، ضمیر بھائی توفیق بھائی وغیرہ شامل ہیں۔ ذمہ داروں نے نو منتخبہ اراکین کو مبارکباد پیش کی اور اخیر میں سرپرست محترم کی دعا پرمجلس کا اختتام ہوا۔ تعلقہ چنچولی کے علماء حفاظ اور عمائدین و دانشوارن نے بڑی تعداد میں پہنچ کر اس اہم ترین مشاورتی اجلاس کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔