تانڈور: 7؍فروری (پریس ریلیز) مولانا عبدالرحمن اطہر قاسمی کے بموجب آج بروز پیر جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد کے سات رکنی وفد نے مولانا محمد عبداللہ اظہر صاحب قاسمی صدر جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد کی زیر قیادت ضلع وقارآباد کے نومنتخبہ ایس پی عالی جناب این کوٹی ریڈی سے ملاقات کی اس موقع پر مولانا محمد عبداللہ اظہر صاحب قاسمی صدر جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد نے ایس پی ضلع وقارآباد کو ملک کی سب سے قدیم و مسلمانوں کی نمائندہ تنظیم یعنی جمعیۃ علماء ہند اور اس کی ضلعی شاخ(جمعیۃ علماء ضلع وقارآاباد)کی دینی،ملی،طبی ورفاہی خدمات سے واقف کروایا جس پر ایس پی صاحب نے خوشی کا اظہار کیا اور مستقبل میں اپنی جانب سے ہر ممکن تعاون پیش کرنے کا تیقن دلایا۔
اس موقع پر ایس پی صاحب کی شال پوشی اور ایک یادگار مومنٹو پیش کیا گیا۔
اس وفد میں ڈاکٹر حافظ عبدالسلام صاحب،مولانا عبدالرحمن اطہر قاسمی،مفتی محمد زین الدین صاحب قاسمی وقارآاباد،مولانا ابرار صاحب حسامی وقارآباد،حافظ زبیر صاحب کرنکوٹ اور مولانا عظیم الدین صاحب وقارآباد موجود تھے۔