حیدرآباد: 28؍فروری (محمد عقیل) مدرسہ دارالعلوم ابراہیمیہ اسبسطاس ہلز کالونی بالانگر میں اجتماع برائے خواتین بتاریخ 29؍فروری بروزِ ہفتہ بوقت 2:30؍بجے زیر نگرانی حافظ محمد تقی الدین حسامی سیوانگری کارگزار ناظم مدرسۂ ہذا منعقد ہوگا۔ اس اجتماع کو مہمان مقرر حافظ و قاری محمد احمد صاحب چشتی و صابری مدظلہ ناظم مدرسہ ضیاء القرآن بورابنڈہ و معزز رکن مدرسہ ہذا مخاطب فرمائیں گے۔ انتظامی کمیٹی دارالعلوم ابراہیمیہ نے خواتینِ اسلام سے کثیر تعداد میں شرکت کی گزارش کی ہے۔
دارالعلوم ابراہیمیہ اسبسطاس ہلز کالونی بالانگر میں اجتماع برائے خواتین
