مکتب نظام الدین کارمیکانگر کے تحت عظیم الشان جلسۂ عام

حیدرآباد: 7؍فروری (محمد عقیل) مکتب نظام الدین کے زیر اہتمام عظیم الشان جلسۂ عام بعنوان مکاتب کی اہمیت وافادیت اور اصلاحِ معاشرہ بتاریخ 8؍فروری بروزِ ہفتہ بعد نمازِ عشاء روبرو مسجد نظام الدین بی یس نگر کارمیکا نگر یوسف گوڑہ حیدرآباد منعقد کیا جارہا ہے ‘ جس کی صدارت حضرت مولانا محمد الیاس احمد صاحب رشادی قاسمی دامت برکاتہم امام و خطیب مسجد محمدیہ سلطان نگر فرمائیں گے جبکہ مہمانِ خصوصی مولانا مفتی محمد ابوبکر جابر قاسمی مدرس مدرسہ خیر المدارس بورہ بنڈہ کے پُر مغز خطابات ہوں گے۔ انتظامی کمیٹی مسجد نظام الدین علماء و حفاظ نوجوانانِ محلہ بی نگر کارمیکا نگر یوسف گوڑہ حیدرآباد نے آپ تمام حضرات سے کثیر تعداد میں شرکت کی پُر خلوص گزارش کی ہے۔ خواتین کے لیے پردہ کا معقول نظم رہے گا۔ نمازِ عشاء ٹھیک 8؍بجے ادا کی جائے گی بعد نمازِ مغرب مکتب کے طلباء و طالبات کا دلچسپ تعلیمی مظاہرہ ہوگا۔

Exit mobile version