وزیر اعلی کے سی آر کی صدارت میں کل ہوگا ریاستی کابینہ کا اجلاس، اہم فیصلے متوقع

حیدرآباد: 16؍جنوری (عصرحاضر) ملک اور ریاست میں بڑھتے کورونا کیسوں کے پیش نظر تلنگانہ کے وزیر اعلی کے سی آر نے ریاستی کابینہ کی میٹنگ طلب کی ہے۔ کابینہ کی میٹنگ کل (پیر) دوپہر 2 بجے پرگتی بھون میں چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی صدارت میں ہوگی۔

حکومت نے وزیر اعلیٰ کی ہدایت کے مطابق ریاست کے تمام تعلیمی اداروں میں 30 جنوری تک تعطیلات بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کل کابینی اجلاس میں اس پر مزید بحث کی جائے گی۔

Exit mobile version