تلنگانہ میں اسکولوں کو تعطیلات سے متعلق افواہوں پر یقین نہ کریں

حیدرآباد: 30؍نومبر (عصرحاضر) ریاستی وزیر تعلیم پی سبیتا اندرا ریڈی نے طلباء اور والدین سے کہا کہ وہ اسکولوں میں تعطیلات کو لے کر سوشل میڈیا پر پھیلائی جارہی افواہوں پر یقین نہ کریں۔ منگل کو اپنے ایک وضاحتی بیان میں، سبیتا ریڈی نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے حال ہی میں منعقدہ کابینہ کی میٹنگ میں ہدایت دی تھی کہ تعلیمی اداروں کو کووڈ کے اصولوں پر سختی سے عمل کرتے ہوئے تعلیمی سلسلہ کو جاری رکھنا چاہیے۔ وزیر نے تعلیمی اداروں کی انتظامیہ سے کہا کہ وہ تمام ضروری کووڈ حفاظتی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ انہوں نے ہر ایک سے چہرے کے ماسک پہننے اور جسمانی فاصلہ برقرار رکھنے کی تاکید کی ہے۔

Exit mobile version