حیدرآباد: 17؍نومبر (عصرحاضر) حیدرآباد کے مشہور گاندھی ہسپتال میں ڈیوٹی کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے نوجوان ڈاکٹر کی موت ہوگئی۔ بدھ کی صبح اچانک پیش آئے اس واقعہ نے ہسپتال کے اسٹاف کے ساتھ ساتھ اس ڈاکٹر کے ساتھیوں کو غمزدہ کردیا۔
اس ڈاکٹر کی شناخت 28سالہ ڈاکٹر پورنا چندر کے طورپر کی گئی ہے۔ انہوں نے حال ہی میں جنرل سرجری میں سینئر ریزیڈنسی کی تکمیل کی تھی۔ وہ بدھ کی صبح ہسپتال کی چوتھی منزل پر ڈیوٹی کررہے تھے کہ اچانک دل کا دورہ پڑنے سے وہ گرپڑے۔
ان کو ہسپتال کے ہی ایمرجنسی شعبہ کو منتقل کیا گیا جہاں اس کو بچانے کی کوشش کی گئی تاہم تمام کوششیں رائیگاں ثابت ہوئیں۔گاندھی ہسپتال اورعثمانیہ ہسپتال کے جونیر ڈاکٹرس کے مطابق پورناچندرنے منگل کی صبح سینہ میں درد کی شکایت کی۔ اس نے کچھ گولیاں بھی لیں اور بدھ کو وہ ڈیوٹی کررہے تھے کہ یہ واقعہ پیش آیا۔
ADVERTISEMENT