کے چندر شیکھر راؤ تلنگانہ راشٹر سمیتی کے بلامقابلہ صدر منتخب

حیدرآباد: 25؍اکتوبر (عصرحاضر) تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو، مسلسل نویں مرتبہ ٹی آرایس کے صدر منتخب قرار دیئے گئے۔ ٹی آر ایس کے الیکشن ریٹرننگ آفیسر و ٹی آرایس کے جنرل سکریٹری سرینواس ریڈی ایم ایل سی نے شہر کے ہائی ٹیکس میں منعقدہ پارٹی کے پلینری سیشن میں چندرشیکھرراو کے بلامقابلہ پارٹی کے صدرکے طور پر منتخب ہونے کا اعلان کیا۔ ٹی آرایس کے بیشتر پارٹی لیڈروں نے 18 پرچہ نامزدگیاں چندرشیکھرراو کی حمایت میں داخل کئے تھے۔ پارٹی کے کسی اور لیڈر نے اس عہدہ کے لئے پرچہ نامزدگی داخل نہیں کیا۔ اس پلینری سیشن میں ایک قرارداد منظور کرتے ہوئے پارٹی کا صدر منتخب ہونے پر چندرشیکھرراو کو مبارکباد پیش کی گئی۔

Exit mobile version