سی اے اے کے خلاف یوسف گوڑہ میں کل جماعتی احتجاجی جلسہ عام

حیدرآباد: 11/جنوری (محمد عقیل) سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف ہندو مسلم سیکھ عیسائی و دیگر طبقات کا مشترکہ احتجاجی جلسہ عام بتاریخ 12/جنوری 2020ء بروز اتوار بوقت 6/بجے تا 10/بجے شب بمقام سویرا فنکشن ہال یوسف گوڑہ حیدرآباد منعقد ہوگا۔ اس احتجاجی جلسہ عام میں شہر کے مختلف مسالک کے علماء کرام، سماجی و سیاسی قائدین، دانشوران ملت اور غیر مسلم قائدین حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار فرمائیں گے۔ عامۃ المسلمین و دیگر برادران وطن احتجاجی جلسہ میں اپنا فریضہ سمجھ کر کثیر تعداد میں شرکت فرمائیں۔

Exit mobile version