حیدرآباد؛ بینک سیکوریٹی گارڈ نے کی اپنے ہی ساتھی بینک ملازم پر اوپن فائرنگ

حیدرآباد: 14؍جولائی (عصرحاضر) حیدرآباد کے گن فاؤنڈری علاقہ میں واقع ایک بینک کی گیٹ پر تعینات ایک سیکیورٹی گارڈ نے اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے کنٹریکٹ بیس ملازم پر فائرنگ کی۔ گارڈ ، جس کی شناخت صدر خان کے نام سے ہوئی ، نے سریندر نامی ملازم پر دو راؤنڈ فائر کیے۔ اس واقعے سے بینک میں موجود صارفین میں خوف و ہراس پھیل گیا ، اور ہنگامہ جیسی صورتحال کا پیدا ہوگئی۔ سریندر کو پیٹ میں شدید چوٹیں آئیں اور اسے علاج کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ بینک کے دیگر ملازمین نے صدر خان کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ سیکیورٹی گارڈ نے اس ملازم پر فائرنگ کیوں کی۔

Exit mobile version