تلنگانہ اسٹیٹ انٹرمیڈیٹ سالِ دوم (سیکنڈ ایئر) کے امتحانات منسوخ

حیدرآباد: 9؍جون (عصرحاضر)  کورونا کی دوسری لہر کے باعث تلنگانہ حکومت نے بدھ کے روز انٹرمیڈیٹ سالِ دوم (سیکنڈ ایئر) کے طلباء کے امتحانات منسوخ کرنے کے فیصلے کیا ہے۔ وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ کی زیر صدارت منعقدہ ریاستی کابینہ کے اجلاس میں امتحانات کو ختم کرنے سے متعلق فیصلہ لیا گیا ، جس میں لاک ڈاؤن کی توسیع سے لے کر، زراعت ، ریاست کی مالی صورتحال اور تعلیم تک کئی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  دوسرے سال کے امتحانات کو منسوخ کرنے کا فیصلہ گذشتہ ہفتے کے شروع میں سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس سی) کلاس 12 بورڈز کو منسوخ کرنے کے بعد ریاست میں بھی منسوخی کا اعلان کیا گیا۔

مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Exit mobile version