ریاست تلنگانہ کا آٹھواں یومِ تاسیس؛ وزیر اعظم، نائب صدر، وزیر اعلی اور گورنر کی مبارکباد

حیدرآباد: 2؍جون (عصرحاضر) ریاست تلنگانہ کے آٹھویں یوم تاسیس کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی ، وزیر اعلیٰ کے سی آر اور دیگر اعلیٰ رہنماوں نے ریاست کے عوام کو مبارکباد پیش کی۔

ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی  نے تلنگانہ کے یوم تاسیس پر ریاست کے عوام کو مبارکباد پیش کی۔ ریاست کو ایک انوکھی ثقافت اور محنتی افراد سے نوازا گیا ہے جنہوں نے بہت سے شعبوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ تلنگانہ کے عوام کی صحت و تندرستی کے لئے دعا۔
نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے تلنگانہ کے باشندوں کو ریاست کی یوم تاسیس کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی تعمیر میں ان کا اہم کردار ہے۔ نائیڈو نے بدھ کے روز یہاں جاری ایک پیغام میں کہا کہ تلنگانہ قدیم روایات کی سرزمین رہی ہے اور ریاست تاریخ ، متنوع ثقافتی ورثہ اور عمدہ فن تعمیر کے لئے مشہور ہے۔
نائب صدر نے کہا کہ تلنگانہ اور اس کے عوام نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست تلنگانہ کے یوم تاسیس کے موقع پر ریاست کے لوگوں کے روشن اور صحتمند مستقبل کے لئے دعا گو ہوں۔ یہ ثقافت اور روایات کی سرزمین ہے۔ یہ فن، فن تعمیر اور ادب کی سرزمین ہے۔ ریاست کی پائیدار ترقی کے لئے مبارکبا د۔

ریاست تلنگانہ کے آٹھویں یوم تاسیس  کے موقع پر عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے سی آر نے کہا کہ ملک کو تلنگانہ پر فخر ہے جسے لڑ کر حاصل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سات سال کے کم عرصہ میں ٹھوس بنیادوں کے ساتھ استحکام حاصل کرنے پر انہیں بہت خوشی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ایک ایک کر کے تحریک کے نعروں پر عمل پیرا ہے۔
تلنگانہ ریاست کے یوم تاسیس کے موقع پر گورنر تملیسائی سوندراجن نے عوام کو مبارکباد پیش کی۔ ریاست کی تشکیل 2 جون 2014 کو دی گئی تھی۔ ریاست کے عوام کی تقریباً چھ دہائیوں کی طویل تاریخی جدوجہد کے بعد اس کی تشکیل عمل میں لائی گئی تھی۔ تملیسائی نے یاد دلایا کہ عوام نے حکومت اور خود مختاری کے مقصد کے حصول کے لئے ڈھیر ساری اور عظیم قربانیاں دی ہیں۔

Exit mobile version