رئیس العلماء فقیہِ دکن حضرت مولانا مفتی محمد عظیم الدینؒ نقشبندی مجددی قادری کا سانحۂ ارتحال

حیدرآباد: 9؍اپریل (عصرحاضر) ارضِ دکن کے معروف عالم دین و فقیہ حضرت العلامہ مفتی محمد عظیم الدینؒ نقشبندی قادری مجددی صدر مفتی جامعہ نظامیہ حیدرآباد دکن کا آج بہ تاریخ 9؍اپریل بہ روزِ جمعہ بہ عمر 82؍سال رات ساڑھے نو بجے اپنی قیام گاہ واقع خلوت روڈ حیدرآباد میں داعیٔ أجل کو لبیک کہہ گئے۔  انا للہ وانا الیہ راجعون۔ آپ کا وصال یقینا علمی حلقوں کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان تصور کیا جارہا ہے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ چار صاحبزادگان جناب محمدعزیزالدین اظہر، جناب محمدموثق الدین شکیل، جناب محمدبلیغ الدین خورشید آسٹریلیا اور جناب محمداسدالدین اقبال کےعلاوہ تین صاحبزادیاں شامل ہیں۔ حضرت مفتی صاحب کی نمازِ جنازہ 10؍اپریل بروزِ ہفتہ بعد نمازِ ظہر احاطہ جامعہ نظامیہ حیدرآباد میں ادا کی جائے گی جبکہ تدفین احاطہ درگاہ حضرت شجاع الدین علیہ الرحمہ عیدی بازار (گنبد) میں عمل میں آئے گی۔  مزید تفصیلات کے لیے 8309508339, 7013159702, 7207879160 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

 

Exit mobile version