معہد الاشرف اکبرباغ حیدرآباد میں توسیعی خطاب بعنوان دین دار انجمن: آغاز ،افکار،شرعی موقف

حیدرآباد: 27؍اکٹوبر (پریس ریلیز) ادارہ اشرف العلوم اکبرباغ کے شعبہ معہد الاشرف کے ڈگری کے طلباء کے لیے توسیعی خطاب بعنوان دیندار انجمن، آغاز، افکار، شرعی موقف بتاریخ 26/اکٹوبر بروزِ اتوار بوقت 3؍بجے تا 4:30؍بجے دن مقرر ہے۔ اس اجلاس میں مولانا محمد انصار الله صاحب قاسمی زید مجدہ آرگنائزر مجلس تحفظ ختم نبوت تلنگانہ و آندھرا پردیش خطاب فرمائیں گے۔ اخیر میں بیس منٹ موضوع سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے جائیں گے۔

Exit mobile version