خانقاہِ امدادیہ این ٹی آر نگر کی ماہانہ مجلس ذکر و سلوک

حیدرآباد: 8؍جنوری (عصرحاضر) مولانا مقصود احمد طاہر کی اطلاع کے بموجب خانقاہ امدادیہ (جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم این ٹی آر نگر، ایل بی نگر حیدرآباد) میں مجلس ذکر و سلوک ٢٤/جمادی الاولی ١٤٤٢ھ مطابق 9 جنوری 2021ء بروز ہفتہ بعد نمازِ مغرب منعقد ہوگی۔ جس کی نگرانی جنید وقت قطب دوراں عارف باللہ حضرت مولانا محمد اظہار الحق صاحب چشتی مدظلہ العالی خلیفہ و جانشین قطب دکن حضرت شاہ عبد الغفور قریشی صاحب رحمہ اللہ فرمائیں گے اس موقع پر مولانا مفتی عبد المنعم صاحب فاروقی (خطیب مسجد اشرفی قلعہ گولگنڈہ) کا خطاب بھی ہوگا۔ تمام حضرات سے مع احباب شرکت کی خواہش کی جاتی ہے
(خواتین کے لئے پردہ کا نظم رہے گا)
(انشاءاللہ ذاکرین کے لئے عشائیہ کا نظم رہے گا)

Exit mobile version