مجلس تحفظ ختم نبوت حلقہ جوبلی ہلز کے زیر اہتمام ایک روزہ تربیتی ورکشاپ برائے علماء حفاظ و خدام دین

حیدرآباد: 17؍دسمبر (محمد عقیل) مفتی ذوالفقار الدین قاسمی ( آرگنائزر مجلس تحفظ ختم نبوت حلقہ جوبلی ہلز) کی اطلاع کے بموجب افتتاح مجلس تحفظ ختم نبوت حلقہ جوبلی ہلز ( شاخ مجلس تحفظ ختم نبوت تلنگانہ و آندھرا) کے موقع سے علماء حفاظ و خدامِ دین کیلئے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ بتاریخ 19ڈسمبر صبح 9:00بجے تا 4:00 بمقام مسجدِ محمدیہ سلطان نگر ایرہ گڈہ میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس تربیتی ورکشاپ کی صدارت عارف باللہ حضرت مولانا شاہ محمد جمال الرحمن صاحب دامت برکاتہم ( صدر مجلس تحفظ ختم نبوت تلنگانہ و آندھرا) اور نگرانی حضرت مولانا مفتی عبد المغنی صاحب دامت برکاتہم ( نائب صدر مجلس تحفظ ختم تلنگانہ و آندھرا) فرمائیں گے۔

ورکشاپ میں بحیثیت مہمانِ خصوصی فقیہ العصر حضرت العلامہ خالد سیف اللہ رحمانی صاحب دامت برکاتہم ( جنرل سکریٹری مجلس تحفظ ختم نبوت تلنگانہ و آندھرا)‘ حضرت مولانا عبد القوی صاحب دامت برکاتہم ( خازن مجلس تحفظ ختم نبوت تلنگانہ و آندھرا )‘ حضرت مولانا ارشد علی قاسمی صاحب دامت برکاتہم ( سکریٹری مجلس تحفظ ختم نبوت تلنگانہ و آندھرا) حضرت مولانا غیاث احمد رشادی صاحب دامت برکاتہم ( صدر صفا بیت المال انڈیا) شرکت فرمائیں گے۔

مجلس انتظامیہ تحفظ ختم نبوت حلقہ جوبلی ہلز نے جمیع علماء حفاظ خدامِ دین سے شرکت و استفادہ کی خواہش کی ہے۔

نوٹ: حاضرین کے لیے ظہرانہ کا نظم رہیگا۔

مزید تفصیلات کیلئے ان نمبرات پر رابطہ کریں: +91 9959634095/ +91 9392432801

Exit mobile version