حیدرآباد: 15؍دسمبر (عصر حاضر) مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی حیدرآباد دکن نے اعلان کیا ہے کہ 29؍ربیع الثانی بروزِ منگل 1442ھ مطابق 15؍دسمبر 2020ء کو جمادی الاول کا چاند نظر نہیں آیا۔ اسی لیے مجلس رؤیت ہلال کمیٹی و مجلس علماء دکن نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ 17؍دسمبر بروزِ جمعرات یکم جمادی الاول ہوگی۔