کے ایم عارف الدین فاؤنڈر مدینہ اور گلوبل گروپ آف انسٹی ٹیوشن کا انتقال

حیدرآباد: 7؍دسمبر (عصر حاضر) شہر حیدرآباد کی معتبر و معروف سنجیدہ شخصیت کے ایم عارف الدین صاحب بانی مدینہ اینڈ گلوبل گروپ آف انسٹی ٹیوشن کا آج صبح کی اولین ساعتوں میں انتقال ہوگیا ہے۔ تعلیمی میدان میں آپ کی نمایاں خدمات آپ کی زندگی کا ایک روشن باب ہے‘ جس کو حیدرآباد و ریاست کی سرزمین کبھی فراموش نہیں کر پائے گی۔ نماز جنازہ شاہی مسجد ، باغ عامہ نام پلی (پبلک گارڈن) میں بعد نمازِ عصر ہوگی۔ عوامی دیدار کے لیے مدینہ پبلک اسکول ، حمایت نگر میں 1؍بجے تا 3؍بجے کے درمیان وقت مقرر کیا گیا۔ وبائی امراض کی وجہ سے لوگوں سے ماسک پہننے اور معاشرتی فاصلاتی اصولوں پر عمل کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ پسماندگان میں ان کی اہلیہ ، بیٹے ، کے ایم منہاج الدین ، کے ایم فصیح الدین اور بیٹی ماریہ تبسم ہیں۔

Exit mobile version