مہذب سماج میں گن کلچر اور غنڈہ گردی کی کوئی گنجائش نہیں ہے

حیدرآباد: 4؍فروری (پریس ریلیز) اتر پردیش میں صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین بیرسٹر اسد الدین اویسی پر ہوئے قاتلانہ حملہ کی سخت الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند حلقہ تلنگانہ مولانا حامد محمد خان نے کہا کہ مہذب سماج میں گن کلچر اور غنڈہ گردی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ حکومت اور انتظامیہ کو چاہیے کہ آئندہ اس طرح کے واقعات کا اعادہ نہ ہو لہٰذا اس واقعہ کا سخت نوٹ لیتے ہوئے مجرمین کو کیفر کردارتک پہنچایا جائے اور غیر جانبدارعدالتی تحقیقات کروائی جائیں۔ مولانا حامد محمد خان نے کہا کہ جس کسی نے یہ بزدلانہ حرکت انجام دی ہے در اصل وہ اس ملک کا پُر امن ماحول مکدر اور امن و اماں کی فضا ء کو در ہم برہم اور کرنا چاہتے ہیں۔ امیر حلقہ مولانا حامد محمد خان نے اس واقعہ میں بفضلہ تعالیٰ بیرسٹر اسد الدین اویسی کے محفوظ رہنے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور ان کی صحت و درازی عمر کیلئے دعاء فرمائی۔

Exit mobile version