بابا نگر کے کئی مکانات سیلاب کی زد میں، سی بلاک میں ڈیفنس کی دیوار گر گئی

حیدرآباد: 17؍اکتوبر (عصر حاضر) بالاپور کا تالاب بہہ جانے کے بعد سے حافظ بابا نگر کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جارہی ہے‘ ایسے میں حافظ بابا نگر کے سی بلاک میں ڈی آر ڈی او کے عقبی حصہ کی دیوار منہدم ہوگئی‘ اور چند مکانات سیلاب کی زد میں آگئے‘ کنچن باغ پولیس نے چند مقامی نوجوانوں کی مدد سے 40؍افراد کو ان مکانات سے بحافظت نکال کر کمیونٹی ہال حافظ بابا نگر میں منتقل کردیا۔

Exit mobile version