مولانا پیر صلاح الدین سیفی نقشبندی کی شہر حیدرآباد آمد

حیدرآباد: 28؍اگست (عصرحاضر) حافظ شیخ شبیر فیضی کی اطلاع کے بموجب ملک کے معروف عالم دین پیر طریقت حضرت مولانا پیر صلاح الدین سیفی نفشبندی مدظلہ کی بتاریخ 28؍اگست بروزِ ہفتہ شہر حیدرآباد آمد ہوگی۔ اسی دن بعد نمازِ مغرب مسجد ابوبکر صدیق الحسنات کالونی ٹولی چوکی میں ان شاء الله حضرت والا کا خطاب ہوگا۔ اس پروگرام کی سرپرستی حضرت مولانا محمد بن عبدالرحیم بانعیم مظاہری مدظلہ نائب ناظم مجلس علمیہ تلنگانہ و آندھر فرمائیں گے۔ جمیع احباب سے مع دوست و احباب شرکت و استفادہ کی درخواست ہے۔

علاوہ ازیں مدرسہ صفۃ الصالحین مسجد عرب شاہ بالا نگر میں بتاریخ 19؍محرم الحرام 1443 مطابق 29؍اگست بروزِ اتوار بعد نمازِ عشاء (8:15) بمقام مسجد عرب شاہ بالانگر کالونی مولانا احمد عبیدالرحمن اطہر ندوی قاسمی ناظم مدرسہ ہذا کی دعوت پر حضرت مولانا پیر صلاح الدین سیفی نقشبندی دامت برکاتہم کی تشریف آوری ہوگی۔ اور خصوصی اصلاحی خطاب ہوگا۔ برادرانِ اسلام سے کثیر تعداد میں شرکت کی خواہش کی گئی ہے۔

Exit mobile version