نونہالانِ ملت کی خدمت میں مصروف ادارہ ’’مدرسہ امداد العلوم لال ٹیکری’’ خدمات و گزارشات

حیدرآباد: 6؍مئی (عصر حاضر) دین اسلام سے وابستگی رکھنے والا ہر عقل مند و ہوش مند مسلمان؛ بل کہ دشمن اسلام بھی اس بات سے بخوبی واقف ہےکہ مسلم معاشرے میں مدارس دینیہ کی حیثیت ایک پاور ہاؤز کی ہے؛ جن کے ذریعے انسانی سماج اور اسلامی معاشرے کو روشنی ملتی ہے۔دینی مدارس کا مقصد قرآن و حدیث کی تعلیمات کو اجاگر کرنا،صحابہ کرام کی شخصیات اور ان کی دینی و ملی خدمات سے عالم انسانیت کو آگاہ کرناہے۔
دینی مدارس طویل عرصے سے اسلامی تہذیب و تمدن کی ابدی صداقت و حقانیت کو آشکارا کرنے کا فریضہ انجام دے رہے ہیں۔ یہ مدارس اپنے اس بلند مقصد کے حصول میں دیگر تعلیمی اداروں کی بہ نسبت بڑی حد تک کامیاب ہیں۔
مدارس کے اسی زریں سلسلہ کی ایک کڑی مدرسہ امداد العلوم بھی ہے جو قلب شہر حیدرآباد میں واقع ٹین پوش لال ٹیکری میں نونہالانِ ملت کو زیور تعلیم و تربیت سے آراستہ کرنے کا فریضہ انجام دے رہاہے۔ جس کے بانی اور روح رواں، مقامی مجلس دعوۃ الحق کے ناظم، مختلف تعلیمی اداروں اور ملی تنظیموں کے سرپرست ، مصلح ملت حضرت مولانا احمد عبید الرحمٰن اطہر صاحب مدظلہ ہیں؛ جن کی شبانہ روز کوششوں سے مدرسہ ہمہ جہت ترقیات سے ہم کنار ہے۔

شعبہ جات مدرسہ

شعبہ حفظ و ناظرہ: مدرسہ ہذ۱ میں بحمدالله حتی الوسع تجوید کے ساتھ قرآنِ پاک کی تعلیم کی کوشش کی جاتی ہے‘ شعبہ ناظرہ و تجوید اور شعبہ حفظ سے اب تک سینکڑوں طلبہ نے استفادہ کیا اور کررہے ہیں‘ بحمدالله مدرسہ ہذا سے اب تک 340؍طلبہ اور طالبات نے حفظِ کلام پاک کی تکمیل کی ہے۔

شعبۂ عالمیت: مدرسہ ہذا میں اعدادیہ سے لیکر مشکوۃ شریف تک چھ سالہ مکمل نصابِ عالمیت کا شعبہ بھی کام کررہا ہے‘ ذہین اور محنتی طلبہ کے لیے صبح 9؍بجے سے رات 9؍بجے تک کے اوقات میں با صلاحیت اساتذۂ کرام کی نگرانی میں یہ نصاب پڑھایا جارہا ہے۔

شعبۂ تصحیح کلامِ پاک: اس شعبہ میں بڑی عمر کے حضرات اور تدریسی تربیت حاصل کرنے والے دیگر مدارس کے اساتذہ کرام استفادہ کرتے ہیں‘ اس سال 30؍حضرات نے استفادہ کیا اور 10؍حضرات نے تصحیح کی تکمیل کی اور اب تک اس شعبہ سے 90؍حضرات نے تصحیح کی تکمیل کی ہے۔

شعبۂ نسواں: اس کے علاوہ شعبہ نسواں میں جو مدرسہ سے کچھ فاصلہ پر ایک علاحدہ مکان میں کام کررہا ہے ہمہ وقتی 9؍بجے تا 3؍بجے اور جز وقتی 3؍بجے تا 5؍بجے جملہ 90 طالبات اس سال زیرِ تعلیم ہیں۔

نوٹ: مدرسہ نسواں کی عمارت کے ناکافی ہونے اور تعداد طالبات میں اضافہ کی وجہ سے مسجد قطب شاہی بازار گھاٹ سے متصل عمارت میں مدرسہ ہذا کی مکمل نگرانی معهد الصالحات کے نام سے بھی ایک علحدہ ادارہ بحمدالله خدمت انجام دے رہا ہے جس میں 320؍طالبات زیر تعلیم ہیں۔ اس ادارہ کے لڑکیوں کے لیے شعبہ حفظ اور مکمل شعبہ عالمیت قائم ہے۔

شعبہ مسائی: عصر تا عشاء جس میں طلبہ و طالبات کی تعداد کم و بیش ہوتی رہتی ہے‘ تقریبا 148؍طلبہ و طالبات تعلیم پارہے ہیں۔

ادارہ ہذا میں 69؍افراد پر مشتمل عملہ برسر خدمت ہے۔ جس میں اساتذۂ کرام 42‘ معلمات 3‘ جز وقتی مدرسین 13 اور دیگر خدام 11 ہیں۔ جبکہ طلباء و طالبات کی کُل تعداد 718 ہیں۔ جن میں شعبہ ناظرہ میں 191‘ شعبہ حفظ میں 211‘ شعبہ عالمیت میں 66‘ شعبہ تصحیح میں 12‘ شعبہ نسواں میں 90 اور جزوقتی عصر تا عشاء ‘بعد نمازِ فجر  148 اس طرح جملہ 718 طلباء کرام ادارہ سے فیضیاب ہورہے ہیں۔

اپیل

مدرسہ کا کوئی مستقل ذریعہ آمدنی نہیں ہے ‘ طلبہ سے وصول شدہ فیص سے مصارف کی جزوی تکمیل ہوتی ہے‘ مستحق طلبہ کے تعلیمی مصاف زکوۃ کی مدد سے ادا کیے جاتے ہیں اور باقی تمام مصارف بفضلہ تعالی اہلِ خیر حضرات سے ماہانہ اور خصوصی عطیات‘ زکوۃ اور چرمِ قربانی کی شکل میں تعاون کے ذریعہ پورے ہوتے ہیں‘  علمِ دین کی اشاعت اور قرآنِ باک سیکھنے سکھانے میں تعاون ان شاء الله العزیز ہم سب کے لیے نجاتِ اُخروی اجرِ عظیم اور صدقہ جاریہ کا باعث ہوگا۔ اہل خیر حضرات اس کارِ خیر میں تعاون کرکے ثوابِ دارین حاصل کرسکتے ہیں۔

تعاون و تفصیلات کے لیے فون نمبر 9052725252, 04023325952 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔

ترسیلِ زر کے لیے اکاؤنٹ نمبر

IMDAD UL ULOOM TRUST

A/C NO: 36566353547

SBI BAZAR GHAT BRANCH

IFSC CODE: SBIN0005893

 

 

 

Exit mobile version