حیدرآباد: 24؍مارچ( عصر حاضر) کورونا وائرس کی وبا سارے عالم میں پھیلنے کی وجہ سے جہاں کئی ملکوں نے بند کا اعلان کیا ہے۔ وہیں حکومت ہند نے بھی لاک ڈاون کا اعلان کیا ہے، اس وائرس کے مزید انتشار کی وجہ سے احتیاطی طور پر مدارس نے بھی تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ اسی کے پیش نظر آج جامعہ عائشہ نسوان میں ہنگامی اجلاس منعقد کیاگیا جس میں مندرجہ ذیل امور طے پائے۔
1۔تعطیلات کی توسیع7؍ شوال مطابق31؍ مئی تک کی جائے گی۔
2۔یکم جون کو مدرسہ کی کشادگی عمل میں آئے گی۔
3۔جماعت اول تا ہفتم کی طالبات کو سالانہ امتحان لئے بغیر ترقی دی جائے گی۔
4۔سالانہ امتحانات برائے تخصصات، ہشتم 8؍ جون بروز پیر سے شروع ہوں گے اور18؍ جون کو ختم ہوں گے۔
5؍سالانہ اجلاس ان شاء اللہ28؍ جون بروز اتوار منعقد ہوگا۔
6۔ سرپرست حضرات سے درخواست ہے کہ اپنی بچیوں کو حسب سہولت لیکر جائیں۔
ADVERTISEMENT