Site icon Asre Hazir

لاک ڈاؤن قواعد پر عمل کریں یا تعزیراتی کارروائی کا سامنا کریں: تلنگانہ ڈی جی پی

حیدرآباد: 23؍مارچ (عصر حاضر) تلنگانہ پولیس کے ڈائریکٹر جنرل ایم مہندر ریڈی نے پیر کو پریس کانفرنس میں بتایا کہ 31؍مارچ تک لاک ڈاؤن کے پیش نظر عوام حکومت کے مشورے اور قوانین پر سختی سے عمل کریں۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے۔

ADVERTISEMENT

چیف سکریٹری سومیش کمار کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی پی نے کہا کہ لوگوں کو دن کے وقت اپنی ضروری سرگرمیوں کو مکمل کرنا ہوگا کیونکہ تمام دکانیں شام 7؍بجے سے صبح 6؍بجے تک بند رہیں گی۔ چیک پوسٹوں پر تعینات پولیس فورس چیک کرے گی کہ آیا ان افراد کے پاس کوئی معقول وجہ ہے یا دوسری صورت میں گاڑی ضبط کی جائے گی اور قانون کے مطابق فوجداری مقدمات درج کیے جائیں گے۔

دن کے وقت ڈرائیور سمیت دو افراد کو اپنی رہائش گاہ کے دو سے تین کلومیٹر کے اندر اندر ضروری سامان خریدنے کی اجازت ہوگی۔ طبی ہنگامی صورتحال کے علاوہ شام 7 بجے سے صبح 6 بجے تک کوئی سرگرمی نہیں ہوگی۔

تلنگانہ لاک ڈاؤن کے دوران ہر روز شام 7 بجے سے صبح 6 بجے تک پٹرول بنک ، کرانہ کی دوکانیں بھی بند رہیں گے۔ شام 7 بجے کے بعد کسی کو سڑک پر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

Exit mobile version