Site icon Asre Hazir

تلنگانہ کے 5؍اضلاع میں 31؍مارچ تک لاک ڈاؤن جاری رہے گا

حیدرآباد: 22؍مارچ (عصر حاضر) مرکزی اور ریاستی حکومتوں نے کوویڈ 19 کے تیزی سے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لئے احتیاطی اقدام کے طور پر تلنگانہ کے پانچ اضلاع کو 31 مارچ تک لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔جبکہ ریاستی حکومت نے مکمل ریاست میں بند کا اعلان کیا ہے۔

ADVERTISEMENT

حیدرآباد ، رنگاریڈی ، سنگاریڈی ، میڑچل ، بھدرری – کوتہ گوڈم میں لاک ڈاؤن رہے گا۔ دریں اثنا ، آندھرا پردیش کے تین اضلاع جن میں پرکاشم، وشاکاپٹنم اور سریکاکولم شامل ہیں ، 31 مارچ تک بند رہیں گے۔

مرکزی حکومت نے اتوار کی شام کوویڈ 19 کے بڑھتے ہوئے معاملات کے تناظر میں مرکزی حکومت کا اعلان کیا ، 31 مارچ تک ملک کے 75 اضلاع کو بند کردیا جائے گا۔

یہ لاک ڈاؤن وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ اعلان کردہ جنتا کرفیو کی کامیاب پیشرفت کے بعد سامنے آیا ہے۔ تلنگانہ میں ، چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے ان کے اہل خانہ اور وزرا کے ہمراہ وزیر اعظم کی اپیل پر پرگتی بھون میں تالیاں بجاکر ان تمام کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس وائرس کے نمٹنے کو لیکر جد و جہد کیا ہے اور کررہے ہیں۔

وزیر اعلی نے اپنی پریس کانفرنس میں اس بات کا تیقن دلایا کہ آپ کو کسی بھی چیز سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے‘ سفید راشن کارڈ کے حامل افراد کو 12؍کیلو چاول اور 1500؍روپیے دئیے جائیں گے جو چار پانچ دن میں تمام ڈیلرس کے ذریعہ عوام تک پہنچ جائیں گے۔ اسی طرح ضروری سامان کی خریداری کے لیے ہر گھر سے ایک فرد کو باہر نکلنے کی اجازت ہوگی۔

وزیر اعلی نے ریاست کی عوام کا شکریہ ادا کیا کہ آپ لوگوں نے آج کے لاک ڈاؤن کو کامیاب بنایا اور آج کا یہ لاک ڈاؤن سو فیصد کامیاب رہا۔

Exit mobile version