Site icon Asre Hazir

کورونا وائرس: ادارہ اشرف العلوم حیدرآباد میں بھی ہوا تعطیل کا اعلان

حیدرآباد: 16/مارچ (عصر حاضر) کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے کیے جارہے احتیاطی اقدامات کے طور پر حکومت تلنگانہ کی جانب سے 31/مارچ تک تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے اسی کو پیش نظر رکھتے ہوئے ادارہ اشرف العلوم میں بھی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے اور سالانہ جلسہ تکمیل حفظ قرآن مجید و ختم بخاری شریف بھی ملتوی کردیا گیا۔ طلباء کیلئے جاری کی گئی نوٹس میں کہا گیا کہ آج 16/مارچ بروز پیر جماعت اول عربی تا پنجم عربی کے طلباء کا سالانہ امتحان تقریری طور پر لیا جائے گا بعدہ چھٹی ہوجائے گی۔ جماعت ششم تا افتاء کی آج سے ہی چھٹی ہوجائے گی البتہ ان کے سالانہ امتحانات تحریری طور پر 4/اپریل تا 8/اپریل منعقد ہوں گے۔ یہ طلبہ 3/اپریل کو لازمی طور پر مدرسہ میں حاضر ہوکر اپنا ہال ٹکٹ حاصل کرلیں نیز شعبہ حفظ کے تمام طلبہ کی چھٹی بھی 2/اپریل تک رہے گی انہیں بھی لازمی طور پر 3/اپریل کو مدرسہ حاضر رہنا ہوگا اس کے بعد ان کے بھی سالانہ امتحان ہوں گے۔ سالانہ جلسہ تکمیل حفظ قرآن مجید جو 25/مارچ کو منعقد ہونے والا تھا اس کو ادارہ کی جانب سے ملتوی کردیا گیا۔ 31/مارچ کے بعد اگلی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

ADVERTISEMENT
Exit mobile version