پچھلے 8 برسوں کے دوران بی جے پی کے لیڈروں، ان کی اولادوں کے مکانات پر کتنے چھاپے مارے گئے؟ کے ٹی آر کا سوال

حیدرآباد: سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئٹر پر سرگرم تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تارک راما راؤ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے حکمران جماعت سے پوچھا کہ گزشتہ 8 برسوں کے دوران بی جے پی کے لیڈروں، ان کی اولادوں کے مکانات پر کتنے ای ڈی، آئی ٹی اور سی بی آئی کے چھاپے مارے گئے؟ تارک راما راؤ نے اس سلسلہ میں یہ سوال کیا۔

https://twitter.com/KTRTRS/status/1535461739105382401


تارک راما راؤ جو تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کے فرزند اور ریاست کی حکمران جماعت ٹی آر ایس کے کارگذارصدر بھی ہیں، ایک ٹوئٹ میں آج انہوں نے طنز کرتے ہوئے پوچھا کہ گزشتہ 8 برسوں کے دوران بی جے پی کے لیڈروں، ان کی اولادوں کے مکانات پر کتنے ای ڈی، آئی ٹی اور سی بی آئی کے چھاپے مارے گئے؟ کیا سب کے سب بی جے پی والے ستیہ ہریش چندر کے رشتہ دار ہیں؟

Exit mobile version