آدتیہ نگر حفیظ پیٹ میں عظیم الشان جلسہ رحمۃ للعلمینﷺ

حیدرآباد: 11؍نومبر (عصر حاضر) حافظ سمیر الدین حسامی کی اطلاع کے بموجب نیو حفیظ پیٹ آدتیہ نگر میں 12 نومبر 13 ربیع الاول بروز منگل بعد عشاء جلسہ رحمۃ للعلمین ﷺ طئے پایا ہے‘ اس اجلاس میں نبی رحمتﷺ کی حیات طیبہ کے مختلف پہلوؤں پر بیانات ہونگے جس کی سرپرستی معروف عالمِ دین شاعر اسلام قاری احسان محسن صاحب کرینگے‘ جناب مرزا احمد اللہ بیگ صاحب جلسہ کے نگران ہونگے‘ اس اجلاس میں حضرت مولاناشاہ فضل الرحمن محمود صاحب‘ و حضرت مولانا محبوب الرحمن مشھود صاحب کے خطابات ہونگے۔ عامة المسلمین سے کثیر تعداد میں شرکت واستفادہ کی درخواست ہے۔

Exit mobile version