مولانا حکیم الدین قاسمی جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء ہند کی ایک روزہ دورہ پر حیدرآباد آمد

حیدرآباد: 13/نومبر (عصرحاضر) مفتی محمد عبدالملک انس قاسمی کی اطلاع کے مطابق ملک کی ممتاز شخصیت شبانہ روز قوم وملت کی خدمت میں مصروف شخصیت حضرت مولانا حکیم الدین صاحب قاسمی جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء ہند حضرت مولانا محمد عبدالقوی صاحب کی دعوت پر آج بروز اتوار حیدرآباد تشریف لارہے ہیں۔

حضرت والا ان شاء اللہ شمس آباد ائیر پورٹ سے سیدھے ادارہ امدادالعلوم نارئن کھیڑ کے زیر اہتمام ایک روزہ سیرت طیبہ کانفرنس میں شرکت کے لئے روانہ ہونگےاور حضرت کا خصوصی خطاب ہوگا۔ مزید تفصیلات کے لئے 9550789492

Exit mobile version