مکہ مکرمہ: 7؍جولائی (ذرائع) حرمین شریفین کے انتظامی امور کے ذمہ دار ادارے کے سیکرٹری برائے پروجیکٹس اینڈ انجینئرنگ اسٹڈیز انجینیر سلطان القرشی نے بتایا کیا کہ مسجد حرام کا پورا صحن ، گراؤنڈ فلور ، پہلی اور پہلی منزلیں مطاف عمارت میں میزانین کا مجموعی رقبہ تقریبا 108،039 مربع میٹر ہے، 20 ذیلی اورمرکزی دروازے جن میں اہم شاہ عبد العزیز گیٹ باب المعر،باب الفتح اور 28برقی سیڑھیاں حج کے موقعے پرحجاج کرام کے طواف کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔
یہ بیان صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کی ایجنسی برائے منصوبہ جات اور انجینیرنگ اسٹڈیز کے آغاز کے موقع پر اس سال حج سیزن کے لیے اس کا آپریشنل منصوبے کے دوران سامنے آیا ہے۔ ایجنسی کا مقصد حج کے موقعے پر انجینیرنگ اور تکنیکی کوششوں کو تیز کرنا ، تکنیکی سہولیات کوزیادہ بہتر انداز میں پیش کرنا، مسجد حرام میں خدمات فراہم کرنے والے دوسرے اداروں کے ساتھ مل کرخدمات اور مواقع کی سطح کو بڑھانا ہے تاکہ حج کے موقعے پرحجاج کرام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جاسکیں اورانہیں مناسک کی ادائی میں کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
حج سیزن کے آپریشنل پلان میں مسجد حرام میں تیسری توسیع سے161186 مربع میٹر جگہ حجاج کے لیے شامل کرنا، 174 برقی سیڑھیوں کو تیار رکھنا اور 44 لفٹوں کی سہولت کی فراہمی کے ساتھ مسجد کے بیرونی احاطے میں 131924 مربع میٹر کی جگہ حجاج کرام کے لیے مختص کی گئی ہے۔