ناگہانی صورتحال سے نمٹنے حکومت نے جاری کیا واحد 112ہیلپ لائن نمبر

نئی دہلی: 28/جنوری (ذرائع) ناگہانی حالات سے نمٹنے حکومت کے محکمہ مواصلات نے عوام الناس کی سہولت کیلئے واحد ہیلپ لائن نمبر 112 متعارف کیا ہے۔ جو ملک بھر میں کسی بھی ہنگامی یا ناگہانی صورتحال میں پولیس، فائر سرویس، خواتین و اطفال کے لئے ہیلپ لائن اور ایمبولنس کی طلبی کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ محکمہ مواصلات نے کہا کہ یہ ایک نمبر 112 ڈائیل کرتے ہوئے کوئی بھی ہنگامی خدمات حاصل کی جاسکتی ہے.

Exit mobile version