نئی دہلی: 2؍جولائی (عصر حاضر) کورونا وائرس کووڈ 19 کے پھیلاؤ کے پیش نظر 24؍مارچ کو 21؍دن کے لئے پہلا لاک ڈاؤن شروع ہوا تھا ، اسی وقت سے ملک کے تمام یادگار مقامات کے دروازے سیاحوں کے لئے بند کردئے گئے تھے ۔مرکزی وزیر سیاحت ( آزادانہ چارج ) پرہلاد سنگھ پٹیل نے کہا ہے کہ ملک میں تمام یادگار مقامات 6؍جولائی سے کھولی جاسکتی ہیں ۔ مسٹر پٹیل نے جمعرات کو ٹویٹ کیا کہ ہندوستان کے آرکیا لوجیکل ( آثار قدیمہ ) سروے آف انڈیا ( اے ایس آئی ) کے اشتراک سے وزارت سیاحت نے فیصلہ کیا ہے کہ 6 جولائی سے تمام یادگار جگہوں کو مکمل سکیورٹی کے ساتھ کھولا جاسکتا ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ
https://twitter.com/prahladspatel/status/1278646422393348096?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1278646422393348096%7Ctwgr%5E&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.news18.com%2Fnews%2Fnation%2Fmonuments-across-country-to-open-from-july-6-says-culture-minister-imt-309008.html