Site icon Asre Hazir

بابری مسجد مقدمہ پر فیصلہ سنانے والے سابق جج رنجن گگوئی بنے راجیہ سبھا کے رکن

,نئی دہلی: 16/مارچ (ذرائع) بابری مسجد ملکیت مقدمہ کے حساس مسئلہ پر فیصلہ دینے والے سابق چیف جسٹس آف انڈیا رنجن گوگوئی کو حکومت ہند نے آج راجیہ سبھا کیلئے نامزد کیا ۔ اس ضمن میں وزارت اُمور داخلہ نے اعلامیہ جاری کردیا ہے ۔ اس کے مطابق صدر جمہوریہ نے دستوری اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے رنجن گوگوئی کو راجیہ سبھا کے لئے نامزد کیا ہے جہاں وہ ایک نامزد رکن کی سبکدوشی کے سبب خالی نشست کو پُر کریں گے ۔ یہ نشست کے ٹی جی تلسی کے ریٹائرمنٹ کے سبب خالی ہوئی ۔ گوگوئی نے پانچ ججوں کی اُس بنچ کی قیادت کی تھی جس نے گزشتہ سال 9 نومبر کو حساس نوعیت کے بابری مسجد ۔ رام جنم بھومی ایودھیا اراضی تنازعہ کا فیصلہ سنایا تھا ۔ اُسی ماہ وہ سی جے آئی کی حیثیت سے سبکدوش ہوگئے ۔ گوگوئی نے اُن بنچوں کی قیادت بھی کی تھی جنھوں نے رافیل لڑاکا جٹ معاملت اور سبری مالا مندر میں عورتوں کے داخلے سے متعلق اُمور پر رولنگ دیئے ۔

ADVERTISEMENT
Exit mobile version