سپریم کورٹ کے تشکیل کردہ پینل سے بات چیت کے لیے کسان تنظیمیں تیار نہیں

نئی دہلی: 13؍جنوری (عصر حاضر) سپریم کورٹ کی جانب سے تشکیل دئیے گئے پینل سے بات چیت کے لیے کسان تنیظمیں تیار نہیں ہے۔ کل ہی سپریم کورٹ نے تینوں قوانین پر عارضی پابندی عائد کرتے ہوئے چار رکنی پینل تشکیل دیا تھا۔ لیکن زرعی قوانین کے خلاف تحریک چلا رہی کسان تنظیموں نے اجتماعی طور پر فیصلہ کیا ہے کہ وہ سپریم کورٹ کے ذریعہ تشکیل دی گئی کمیٹی کے سامنے حاضر نہیں ہوں گے کیونکہ ان میں شامل سبھی اراکین زرعی قوانین کی حمایت میں پہلے ہی بیان دے چکے ہیں۔ اب مودی حکومت نے کسان یونینوں سے گزارش کی ہے کہ وہ سپریم کورٹ کے ذریعہ تشکیل پینل کی کارروائی میں حصہ لیں۔

Exit mobile version