دہلی فسادات کے الزام میں گرفتار عمر خالد کی عدالتی تحویل میں 20 نومبر تک توسیع

نئی دہلی: 24؍اکتوبر (عصرحاضر) دہلی کی ایک عدالت نے دہلی فسادات کے الزام میں گرفتار جے این یو کے سابق اسکالر عمر خالد کی عدالتی تحویل میں 20 نومبر تک توسیع کردی۔ جج رندھیر جیسوال نے جیل سپرنٹنڈنٹ کو عمر خالد کے ساتھ عام قیدیوں کی طرح سلوک کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے سپرنٹنڈنٹ سے عمرخالد کو کتابیں اور سرد موسم کے پیش نظر گرم کپڑے مہیا کرنے کو بھی کہا ہے۔ جمعہ کے روز سماعت کے دوران دہلی پولس نے عمرخالد کی تحویل میں توسیع کا مطالبہ کیا تھا، جسے عدالت نے قبول کر لیا۔ عمرخالد کے وکیل تردیپ پیس نے بتایا کہ ان کےمؤکل کے ساتھ جانور جیسا سلوک کیا جا رہا ہے۔ تاہم جیل سپرنٹنڈنٹ نے وکیل کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمر خالد کو دوسرے قیدیوں کی طرح اپنے سیل سے باہر آنے کی اجازت ہے۔

Exit mobile version