نئی دہلی 26:؍ ستمبر(اے این ایس)بہار اسمبلی انتخابات سے عین قبل بھارتیہ جنتا پارٹی میں بڑی تبدیلیاں کی گئیں۔ بی جے پی کے قومی صدر جگت پرکاش نڈا نے ہفتے کے روز پارٹی کے نئے قومی عہدیداروں کے ناموں کا اعلان کیا۔پارٹی کے قومی نائب صدور کے طور پر منتخب ہونے والوں میں ڈاکٹر رمن سنگھ ، مکول رائے ، اننا پورنا دیوی ، بیجینت جے پانڈا شامل ہیں۔جبکہ کرناٹک سے رکن پارلیمنٹ تیجسوی سوریہ کو یووا مورچہ کا صدر اور راج کمار چاہر کو کسان مورچہ کا صدر مقرر کیا گیا ہے۔پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری کے عہدے پر مقرر افراد میں بھوپندر یادو ، کیلاش وجئے ورگیہ ، سی ٹی روی شامل ہیں۔