حیدرآباد: 28؍دسمبر (عصرحاضر) تلنگانہ کی ورنگل کھمم قومی شاہراہ پر بڑے پیمانہ پر کہر دیکھی جارہی ہے جس سے سڑک پر سامنے کی گاڑیاں نظر نہیں آرہی ہیں۔اس کہر کی گھنی چادر کی وجہ سے کئی افراد سڑک حادثہ کے خدشہ کے ساتھ سفر کو ملتوی کرنے پرمجبور ہورہے ہیں۔بعض افراد مجبوری کی حالت میں گاڑیوں کی رفتار کو کم کرتے ہوئے گاڑیاں چلارہے ہیں۔ورنگل۔کھمم قومی شاہراہ پر ورنگل بائی پاس روڈ سے مامنور، وردھناپیٹ اور دیگر علاقوں میں بھی ایسی کی صورتحال ہے۔ متحدہ عادل آباد ضلع میں بھی ایسی ہی صورتحال دیکھی جارہی ہے۔ صبح کے اوقات میں کہر کی وجہ سے گاڑی سواروں کو مشکل صورتحال کا سامناکرناپڑرہا ہے۔کئی گاڑی سوار اپنی گاڑیوں کی ہیڈلائٹس کو کھولتے ہوئے گاڑی چلانے پر مجبور ہیں۔محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے بتایا کہ ملک کے شمالی حصوں سے آرہی سرد ہواوں کے نتیجہ میں تلنگانہ میں اقل ترین درجہ حرارت میں گراوٹ درج کی گئی ہے۔
ورنگل کھمم قومی شاہراہ پر کہر کی گھنی چادر‘ حادثات کے خدشے سے کئی لوگوں نے سفر ملتوی کردیا
ADVERTISEMENT