Site icon Asre Hazir

داخلہ امتحان کی تیاری کے لیے دارالعلوم آنے والے طلباء اس سال نہ آئیں: مہتمم دارالعلوم دیوبند

دیوبند: 23؍مارچ (عصر حاضر) عالم اسلام کی عظیم دینی فیض گاہ برصغیر کی معروف اسلامی یونیورسٹی دارالعلوم دیوبند جہاں داخلہ کے لیے پورے ملک و بیرونِ ملک سے طلباء کی بڑی تعداد داخلہ کی خواہشمند رہتی ہے‘ اور تعلیمی سال کے اختتام کے فوراَ بعد بعض طلبہ داخلہ امتحان کی تیاری کے لیے دارالعلوم کا رخ کرلیتے ہیں۔

ADVERTISEMENT

ان طلباء کے لیے آج دارالعلوم دیوبند نے ایک نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ داخلہ امتحان کی تیاری کے لیے آنے والے طلباء اس سال دوسرے اعلان تک ہر گز نہ آئیں ان کےلیے قیام کا کوئی نظم نہیں رہےگا۔ نوٹس میں کہا گیا کہ ’’دارالعلوم دیوبند میں امتحانِ داخلہ میں شرکت کے خواہشمند طلباء عموماً ایامِ تعطیل میں دارالعلوم آکر تیاری کرتے تھے؛ لیکن ملک میں کرونا وائرس کی وجہ سے پیدا شدہ تشویشناک وبائی صورتحال کے پیشِ نظر طلبہ کو اطلاع دی جاتی ہے کہ اس سال دارالعلوم میں قیام کا کوئی نظم نہیں رہے گا؛ لہذا وہ تمام طلبہ جو امتحان داخلہ کی تیاری کے لیے دارالعلوم آنے کا ارادہ رکھتے ہیں وہ دارالعلوم دیوبند میں تیاری کے لیے بالکل نہ آئیں؛ دارالعلوم میں قیام کا انتظام نہیں رہے گا۔ وہ اپنے اپنے مقامات پر امتحان کی تیاری کریں اور امتحان داخلہ کے سلسلے میں اگلے اعلان کا انتظار کریں‘‘۔

Exit mobile version