دارالعلوم دیوبند کی ویب سائٹ پر نہیں صرف تنازعہ کا شکار فتاویٰ کی لنکس پر لگائی گئی ہے پابندی

سہارنپور: 7/فروری (عصرحاضر) دارالعلوم دیوبند کی ویب سائٹ پر مکمل طور پر پابندی نہیں لگائی گئی، صرف ان فتاویٰ کی لنکس پر پابندی لگائی گئی ہے جس پر نیشنل کمیشن فار چائلڈ رائٹس کو عوامی طور پر شکایت موصول ہوئیں۔ اس بات کی تصدیق دارالعلوم دیوبند کے نائب مہتمم مفتی راشد صاحب اعظمی نے بھی کی ہے۔

واضح ہوکہ نیشنل کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس (NCPCR) نے دارالعلوم کے خلاف یوپی کے چیف سکریٹری کو نوٹس بھیجا ہے۔ دارالعلوم پر لوگوں کو گمراہ کرنے کے لیے فتویٰ جاری کرنے کا الزام ہے۔ دارالعلوم دیوبند کی طرف سے جاری کردہ فتویٰ میں کہا گیا ہے کہ گود لیے گئے بچے کو حقیقی بچے کے برابر حقوق نہیں مل سکتے۔ نیشنل کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس کا کہنا ہے کہ ایسے فتوے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔

Exit mobile version