ماہِ شوال کا چاند نظر نہیں آیا۔ عیدالفطر پیر کو ہوگی

حیدرآباد: 23؍مئی (عصر حاضر) ملک بھر میں مطلع صاف ہونے کے باوجود چاند نظر نہیں آیا۔ شمالی و جنوبی ہند کی تمام ریاستوں سے عدمِ رؤیت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ بناء بریں حیدرآباد رؤیت ہلال کمیٹی عدمِ رؤیت کا اعلان کرتے ہوئے کل بتاریخ 24؍مئی کو 30؍رمضان المبارک اور 25؍مئی کو عید الفطر (یکم شوال المکرم) کا اعلان کیا ہے۔

Exit mobile version