حیدرآباد: 12؍مئی (عصرحاضر) ملک کی مختلف ریاستوں میں آج ماہِ شوال المکرم کا چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا تاہم بعض جگہ مطلع ابر آلود تھا تو بعض جگہ مطلع صاف ہونے کے باوجود چاند نظر نہیں آیا۔ اسی دوران حیدرآباد رؤیت ہلال کمیٹی کے ذمہ داران نے باضابطہ چاند کے عدم رؤیت کا اعلان کیا ۔ اس طرح عیدالفطر ان شاءالله 14؍مئی بروزِ جمعہ ہوگی۔
ماہِ شوال المکرم کا چاند نظر نہیں آیا۔ عیدالفطر 14؍مئی بروزِ جمعہ ہوگی
