نئی دہلی: 14؍جنوری (عصر حاضر) آج ابھی بعد نماز مغرب رؤیت ہلال کمیٹی امارت شرعیہ ہند کی میٹنگ مولانا محمد زاہد صاحب امام وخطیب مدینہ مسجد شیووہار دہلی کے زیر صدارت، امارت شرعیہ ہند کے مرکزی دفتر ۱۔بہادر شاہ ظفر مارگ نئی دہلی میں منعقد ہوئی۔ چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا۔ دہلی میں مطلع ابر آلود ہے،اس لیے یہاں چاند نظر نہیں آیا،البتہ جمبوسر،راند یر، احمدآباد، انجار (گجرات) مالیگائوں، اکولہ ، دھولیہ (مہاراشٹرا )کڈپہ (اندھرا پردیش ) وغیرہ سے رویت عام کی متعدد اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ اس لئے رئویت ہلال کمیٹی امارت شرعیہ ہند اعلان کرتی ہے کہ۲۹کی رویت شرعاً ثابت ہوگئی ہے ۔ کل بتاریخ۱۵؍ جنوری ۲۰۲۱ء بروزجمعہ ماہ جمادی الآخرۃ ۱۴۴۲ھ کی پہلی تاریخ ہوگی۔