دسویں اور بارھویں جماعت کا امتحان دو حصوں میں ہوگا: سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن

نئی دہلی : 6؍جولائی (عصرحاضر) سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) نے پیر کو کہا کہ کورونا وائرس وبا کے بحران کے پیش نظر سال 2021 – 22 تعلیمی سال کے لئے دسویں اور بارہویں جماعت کے نصاب کو عقلی بناکر دو سیشن میں تقسیم کیا جائے گا اور ہر ایک سیشن کے آخر میں امتحان کا انعقاد کیا جائے گا ۔ سی بی ایس ای نے آج یہاں جاری بیان میں کہا کہ تعلیمی سال 22۔2021 کے نصاب کو دو سیشن میں تقسیم کیا جائے گا اور بورڈ ہر ایک سیشن کے آخر میں تقسیم کئے گئے نصاب کی بنیاد پر امتحان منعقد کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ تعلیم سال کے آخر میں بورڈ امتحان کرائے جانے کی امکان کو بڑھانے کے لئے یہ اقدم اٹھایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کی سلیبس کو بھی گزشتہ تعلیم سال کی طرح عقلی بنایا جائے گا اور نئے سلیبس کو جولائی تک نوٹیفائی کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دیہی اور دور دراز کے طلبہ کے نمائندوں کے ساتھ صلاح مشورہ کرنے کے بعد نصاب کو کم کرنے اور دو بار میں امتحان منعقد کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔

جانکاری کے مطابق سی بی ایس ای پہلے ٹرم کا ایگزام نومبر ۔ دسمبر میں منعقد کرے گا جبکہ دوسرے ٹرم کے امتحانات مارچ اپریل میں منعقد کئے جائیں گے ۔ ہر ایک سیشن میں تقریبا پچاس فیصد نصاب کوور ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک گیجٹس کی الگ الگ دستیابی، کنیکٹوٹی، آن لائن تعلیم کے اثر، دیگر سماجی اور اقتصادی امور کی تشویشات کو بھی ذہن میں رکھا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس بار کووڈ وبا کے قہر کے سبب دسویں اور بارہویں کے امتحان منسوخ کردیئے گئے اور امتحان کے نتائج کو داخلی تجزیہ اور پچھلی جماعت کی بنیاد پر تیار کرنے کا فارمولہ اپنایا جارہا ہے۔

Exit mobile version