Site icon Asre Hazir

ملک کے مسلمانوں کو شہریت قانون سے کوئی خطرہ نہیں، امن و امان برقرار رکھیں: شاہی امام احمد بخاری

نئی دہلی: 18/ڈسمبر (ذرائع) شہریت ترمیمی قانون کو لیکر راجدھانی دہلی سمیت ملک کے الگ الگ حصے تشدد کی آگ مں جھلس رہے ہیں۔ اسے لیکر اب دہلی کی جامع مسجد کے شاہی امام سید احمد بخاری نے امن کی اپیل کی ہے۔ نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق شاہی امام بخاری نے کہا کہ احتجاجی مظاہرہ کرنا ملک کے شہریوں کا جمہوری حق ہے۔ اس سے کوئی روک نہیں سکتا لیکن وہ قانونی طور پر قابو میں کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ احتجاجی مظاہرہ کرتے وقت لوگوں کو اپنے جذباتوں پر قابو رکھنا چاہئے۔
شاہی امام بخاری نے کہا کہ بل سے ملک کے مسلمانوں کو کسی طرح کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہریت کا مقصد پاکستان، افغانستان اور بنگلہ دیش سے ہندوستان آنے والے مسلموں کو یہاں شہریت نہیں دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندستانی مسلمانوں کو اسے لیکر فکر کرنے کی ضرورت نہیں۔

ADVERTISEMENT
Exit mobile version